بلوچستان ہائی کورٹ نے محمود خان اچکزئی کو پشتونخوامیپ کا سربراہ تسلیم نہ کرنے کا حکم معطل کردیا

محمود خان اچکزئی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان ہائی کورٹ نے محمود خان اچکزئی کو پشتونخوامیپ کا سربراہ تسلیم نہ کرنے کا حکم معطل کردیا، الیکشن کمیشن نے دو جولائی کو حکم جاری کیا تھا، بلوچستان ہائی کورٹ نے پی کے میپ کو جاری 8 جولائی کا شوکاز نوٹس بھی معطل کردیا۔ ہائی کورٹ کی الیکشن کمیشن کو پی کے میپ کو سماعت کا موقع دینے کی ہدایت کی استدعا۔ پی کے میپ کے جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال نے الیکشن کمیشن کے خلاف آئینی درخواست دائر کی تھی، درخواست پر بلوچستان ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کو نوٹس کی تعمیل صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے ذریعے کرانے کی ہدایت۔ پی کے میپ کی جانب سے حبیب اللہ ناصر اور برخوردار ایڈووکیٹس عدالت میں پیش ہوئے۔ پی کے میپ کی 30 اپریل کو جمع کرائی گئی آئینی ترمیم پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی استدعا۔ پی کے میپ نے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے مناسب وقت میں توسیع کی بھی استدعا کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو عدالتی حکم سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنے کی ہدایت۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے پی کے میپ کیس کی آئندہ سماعت 26 اگست کو مقرر کردی۔