سرحدی علاقوں میں بدامنی پھیلانے ہرگز برداشت نہیں کیا جا ئیگا، ڈاکٹر رباہ بلیدی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقیِ نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے پاک۔افغان سرحد پر حالیہ افغان جارحیت کا بروقت اور مؤثر جواب دینے پر افواجِ پاکستان کے افسران اور جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ سرحدی علاقوں میں بدامنی پھیلانے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے اور اس کی سرحدوں کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات اس بات کے متقاضی ہیں کہ خطے میں قیامِ امن کے لیے سنجیدہ اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا جائے۔انہوں نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے لیے استعمال ہو رہی ہے، جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ پورے خطے کا مسئلہ ہے، اور اس کے تدارک کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی ناگزیر ہے۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی انسانی ہمدردی، اسلامی اخوت اور برادرانہ تعلقات کے جذبے کے تحت کی ہے