پlافغانستان سے حملوں نے ہمارے صبر کا امتحان لیا، حملے برداشت نہیں: پاکستان

پاکستانافغانستان سے حملوں نے ہمارے صبر کا امتحان لیا، اپنے شہریوں اور اداروں پر حملے برداشت نہیں: پاکستانویب ڈیسک Time04 جون ، 2026Facebook Twitter Whatsappافغانستان سے حملوں نے ہمارے صبر کا امتحان لیا، اپنے شہریوں اور اداروں پر حملے برداشت نہیں: پاکستانکوئی بھی ذمہ دار ریاست اپنی خودمختاری اور شہریوں کی سلامتی کو نشانہ بنانے والے حملوں پر خاموش نہیں رہ سکتی: ترجمان دفتر خارجہ/ فائل فوٹواسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہےکہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کے تسلسل نے پاکستان کے صبر کا امتحان لیا ہے لہٰذا پاکستانی شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کا شکار ملک ہے، ہزاروں پاکستانی شہری دہشتگردی کے باعث جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں، پاکستانی سکیورٹی فورسز کو سرحد پار سے منصوبہ بندی، مالی معاونت اور سرپرستی یافتہ دہشتگردی کا سامنا ہے، کوئی بھی ذمہ دار ریاست اپنی خودمختاری اور شہریوں کی سلامتی کو نشانہ بنانے والے حملوں پر خاموش نہیں رہ سکتی۔