اپنی موجودہ زندگی سے خوش اور مطمئن ہوں، امیشا پٹیل نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی موجودہ زندگی سے خوش اور مطمئن ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مداحوں کےساتھ سوال وجواب کے سیشن کے دوران ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ وہ شادی کب کریں گی؟ اس پر امیشا پٹیل نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا، ”کبھی نہیں، میں اکیلے ہی بہت خوش ہوں۔“ اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے خاندان اور دوستوں میں تقریباً 100 ایسے لوگ ہیں جو ان سے محبت کرتے ہیں، اس لیے انہیں کسی اور سہارے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، کسی ایک شخص کو اپنی زندگی میں لا کر سب کچھ بدلتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتی۔ اداکارہ کا یہ جواب سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے اور ان کے مداح ان کی اس آزادانہ سوچ اور بے باک انداز کو سراہ رہے ہیں۔