کراچی میں فلیٹ پر چھاپہ، 13 افراد زیر حراست، 2 لاپتا، موبائل فون ضبط کرلیے گئے، سردار اختر مینگل

کراچی میں فلیٹ پر چھاپہ، 13 افراد زیر حراست، 2 لاپتا، موبائل فون ضبط کرلیے گئے، سردار اختر مینگل

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل کے مطابق کراچی میں ان کی رہائش گاہ کے قریب عملے کے لیے کرائے پر لیے گئے اپارٹمنٹ پر گزشتہ رات چھاپہ مارا گیا۔ اختر مینگل کے مطابق کارروائی کے دوران 13 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے بیشتر کو بعد ازاں رہا کردیا گیا، تاہم حاجی رجب اور احمد تاحال لاپتا ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ کارروائی کے دوران موبائل فون ضبط کیے گئے۔ بی این پی سربراہ نے دونوں لاپتا افراد کی فوری بازیابی اور تمام زیر حراست افراد کو قانونی حقوق فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واقعے پر سندھ حکومت، پولیس یا متعلقہ اداروں کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا۔