لاہور (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 9 اگست کو لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب ہاﺅس کی طرف مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چاروں صوبوں میں گورنر ہاﺅسز کے سامنے تاریخی دھرنوں کا آغاز ہوگا۔ مہنگائی، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آج ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔ لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سسٹم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے، انہوں نے پیٹرول کی قیمت بڑھائی اور ٹیکس بھی بڑھا دیا، جب قیمتیں کم ہوئیں تو انہوں نے قیمتیں کم نہیں کیں۔ حافظ نعیم نے کہا کہ یہ اب تک 8 ہزار ارب روپے کی لیوی وصول کرچکے ہیں، انہوں نے اپنی نااہلی اور کرپشن چھپانے کی کوشش کی ہے، پیٹرول کی قیمت کو 225 روپے پر لایا جائے، لیوی کو ختم کرو، ٹیکسوں کو کم کرو۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 9 تاریخ کو لاہور کے تخت کی طرف مارچ کرنا ہے، ہم سی ایم ہاﺅس کی طرف مارچ کریں گے اور بیٹھ جائیں گے، چاروں صوبوں میں گورنر ہاﺅسز کے سامنے تاریخی دھرنوں کا آغاز ہوگا۔
سسٹم نے ناکامی کا اعتراف کرلیا، 9 اگست سے چاروں صوبوں میں گورنر ہاﺅسز پر دھرنا ہوگا، حافظ نعیم
