مسلم لیگ ن کشمیری عوام کے ووٹ پر ڈاکا مار رہی ہے، صدر آزاد کشمیر پر حملہ قابل مذمت ہے، بلاول بھٹو

کراچی (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مسلم لیگ ن کے شرپسند عناصر کی جانب سے آزاد کشمیر میں وقار اور اصول پسندی کی سیاست کی علامت، صدرِ ریاست آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ قابل مذمت ہے، چوہدری لطیف اکبر پر حملے کے بعد انہی کے انتخابی حلقے ایل اے 31 میں میرے کارکن مشتاق شاہ کو شہید کردیا گیا، گولی، لاٹھی اور زورزبردستی سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے عوام کے ووٹ پر ڈاکا ماررہی ہے، چوہدری لطیف اکبر پر حملے کے ذمہ داروں اور جیالے مشتاق شاہ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔