کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران جانے کی کوشش کرنے والے 14 افغان باشندوں کی لاشیں صوبہ نیمروز میں ریت میں دبی ہوئی ملیں۔ خبروں کے مطابق یہ افراد گاڑی کے ذریعے جا رہے تھے لیکن گاڑی خراب ہونے پر پیدل سفر شروع کر دیا تھا۔ ڈرائیور شدید پیاس اور تھکن کے باعث ایک گاﺅں پہنچ کر مدد مانگنے کے بعد تلاش شروع ہوئی۔ ابتدائی طور پر 5 لاشیں ملی تھیں، بعد میں مزید 14 کی تلاش کی گئی۔ نیمروز افغانستان کا گرم اور خشک علاقہ ہے جہاں اس وقت درجہ حرارت تقریباً 45 ڈگری ہے۔
افغانستان کے صوبے نیمروز میں ایران جانے کی کوشش کرنیوالے 14 افغان باشندوں کی لاشیں برآمد
