ماخذ: این این آئی
کوئٹہ (این این آئی) اے این ایف نے کوئٹہ کے علاقے سونا خان چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایمبولینس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 60 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ کے اہم کارندے کو گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق منشیات مستونگ سے کوئٹہ اسمگل کی جا رہی تھیں۔
