خاران سے لاڑکانہ جانیوالی کوچ حادثے کا شکار، 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی ہوگئے

کوئٹہ (ویب ڈیسک) خاران سے لاڑکانہ جانے والی العزیز کوچ کو ایم 8 شاہراہ پر ونگو کے مقام پر خوفناک حادثہ پیش آ گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 12 کے قریب مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔