کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کے علاقے میں فائرنگ، سینئر باکسنگ کھلاڑی احمد یار جاں بحق۔ ایس ایچ او شالکوٹ عادل شاہ کے مطابق مقتول کو ماموں زاد بھائی نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔ فائرنگ کے بعد نامزد ملزم انور موقع سے فرار ہوگیا، گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ مقتول احمد یار اور ملزم انور دونوں گاڑیوں کی مکینک ورکشاپ پر کام کرتے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
کوئٹہ، ہزار گنجی میں گھریلو رنجش پر باکسنگ کا سینئر کھلاڑی جاں بحق
