گنداواہ میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق، دو افراد زخمی ہوگئے

گنداواہ: اللہ آباد کالونی میں فائرنگ، خاتون جاں بحق، دو افراد زخمی

گنداواہ /جھل مگسی (نمائندہ بلوچستان نیوز)تفصیلات کے مطابق گنداواہ کے علاقے اللہ آباد کالونی میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں 1خاتون جاں بحق ،2 افراد زخمی ہو گئے۔ جبکہ مرد جاوید جویو شدید زخمی ہوگئے ہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور جاں بحق خاتون کی لاش سمیت زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کی تشویشناک حالت کے پیشِ نظر انہیں مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا، تاہم واقعے کے تمام پہلوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔۔۔