کوئٹہ (این این آئی) مستونگ میں دو مختلف واقعات میں گیس پائپ لائن اور پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا، پولیس کے مطابق منگل کو نامعلوم افراد نے این 25 شاہراہ پر کھڈ کوچہ کے علاقے کلی گورو کے مقام پر ایک پل کو دھماکہ خیزمواد سے اڑا دیا جس کی وجہ سے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی جبکہ دشت کے علاقے سپیزنڈ میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، جس سے گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ واقعات کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
مسلح افراد نے دشت میں گیس پائپ لائن، کھڈ کوچہ میں پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا
