خاران سے دو روز قبل اغواء کیے گئے حافظ کبیر ایجباڑی کی لاش برآمد

کوئٹہ (ویب ڈیسک) ضلع خاران میں گواش کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت حافظ کبیر ایچباڑی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حافظ کبیر کو دو روز قبل مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق لاش سی پیک روڈ پر واقع گواش کے علاقے سرگردان سے ملی، جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق لاش کی شناخت حافظ کبیر ایچباڑی کے طور پر کی گئی ہے۔ حافظ کبیر کو 18 جولائی کی شب اس وقت اغواءکیا گیا تھا جب مسلح افراد نے ان کے گھر پر حملہ کیا، جس میں ان کا ایک بیٹا عبدالحکیم جاں بحق ہوگیا، جبکہ حافظ کبیر اور ان کے ایک اور بیٹے حافظ نوید کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔