دالبندین، ڈھڈر میں منی پمپ میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا ایندھن جل گیا

دالبندین (این این آئی) ضلع چاغی کے علاقے ڈھڈر میں واقع ایک اوپن منی پمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا فیول جل کر خاکستر ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم آگ پر قابو پانے کے لیے جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔