پنجگور اور تربت سے نعشیں برآمد

پنجگور اور تربت میں نعشیں برآمد
پنجگور: پنجگور کے علاقے وشاپ میں رخشان ندی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے فوری طور پر ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ضمیر ولد ناصر کے نام سے ہوئی ہے جو اصل میں خاران کا رہائشی جبکہ حالیہ طور پر پنجگور میں مقیم تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ دوسری جانبتربت کے علاقے سے پولیس نے ایک شخص کی نعش قبضے میں لے لی ۔پولیس کے مطابق تربت کے علاقے ہوشاپ سے پولیس نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادی جس کی شناخت شریف ولد چنگیز کے نام سے ہوئی ہے مقتول کو گزشتہ روز نامعلوم مسلح موٹرسائیکل افراد اغواءکرکے اپنے ہمراہ لے گئے تھے جسے بعد ازاں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔