خضدار (بلوچستان نیوز) خضدار میں قبائلی شخصیات نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کوئٹہ پریس کلب میں نواب ثناءاللہ خان زہری کیخلاف لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا۔ پریس کانفرنس سے عبدالخالق زہری، نائب عبدالمالک زہری، نائب اسد زہری، جمعہ خان زہری، یوسف زہری، مولوی زیب زہری نے خطاب کیا۔ قبائلی رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایک خاتون نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرکے نواب ثناءاللہ خان زہری کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے تھے، جن کی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کے مطابق یہ الزامات محض ذاتی عناد اور قبائلی رنجش کا شاخسانہ ہیں۔قبائلی شخصیات نے الزام لگایا کہ پریس کانفرنس کرنے والی خاتون کا بیٹا ایک قتل کے مقدمے میں ملوث ہے اور تاحال روپوش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص نے نائب عبدالمالک شاہوزئی کے فرزند زبیر جان شاہوزئی کو قتل کیا تھا۔ رہنماو¿ں نے مزید کہا کہ اس خاتون کے بیٹے عرصہ دراز سے جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث اور قبائل میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کرر ہے ہیں۔ قبائلی عمائدین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ روپوش ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں تاکہ مقتول کے لواحقین کو انصاف مل سکے۔ نائب عبدالمالک شاہوزئی کا کہنا تھاکہ ان کے ساتھ میرا تنازعہ ہے یہ نواب ثناءاللہ خان زہری کے نام کیوں لیتے ہیں بلاوجہ نواب ثناءاللہ خان زہری کا نام نہ لیں۔
نواب ثناءاللہ پر الزام لگانیوالی خاتون کے بیٹے جرائم میں ملوث ہیں، خضدار میں قبائلی شخصیات کی پریس کانفرنس
