واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے ایران کو خام تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی ترسیل کی اجازت دیدی۔ امریکا نے ایران کے لیے جنرل لائسنس جاری کر دیا، امریکی وزیرخزانہ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ایرانی تیل اور پیٹروکیمیکل پابندیاں عارضی طور پر اٹھا رہے ہیں، پابندیوں میں عارضی ریلیف کا فیصلہ سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کے بعد کیا۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق لائسنس ایرانی خام تیل اورپیٹروکیمیکل مصنوعات کی پیداوار اور ترسیل کی اجازت دیتا ہے، لائسنس کے تحت ایران کو خام تیل کی ترسیل اور فروخت کی اجازت 21 اگست 2026 تک ہوگی۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق لائسنس کے تحت ایرانی خام تیل، پیٹروکیمیکل اور پیٹرولیم مصنوعات کی امریکا میں درآمد کی اجازت بھی ہوگی۔ یاد رہے کہ امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت پر پابندی عائدکر رکھی تھی۔
امریکا نے ایران کو خام تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی ترسیل کی اجازت دیدی
