امریکا ایران امن معاہدہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ امن معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جنگ بندی معاہدے کے اثرات عالمی توانائی منڈی پر بھی دکھائی دینے لگے ہیں، جہاں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ برینٹ کروڈ اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ دونوں اقسام کی قیمتوں میں کمی کے بعد برینٹ کروڈ کی قیمت میں 16 سینٹ یا 0.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 78.80 ڈالر فی بیرل تک آگئی۔ دوسری جانب ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 25 سینٹ یا 0.3 فیصد کمی کے بعد 75.80 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں عالمی معیار کے خام تیل گزشتہ سیشن میں بھی تقریباً 5 فیصد تک گرے تھے، جس کے نتیجے میں قیمتیں گزشتہ تین ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔