خاران میں سی پیک روڈ پر نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے دو پلوں کو اڑا دیا

کوئٹہ (ویب ڈیسک) خاران سی پیک روڈ پر دھماکہ خیز مواد سے حرماگے واشک کے مقام پر واقع دو الگ الگ پلوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق سی پیک روڈ حرماگے ضلع واشک کے علاقے شئے ہوتمان کے مقام پر نامعلوم افراد نے خاران سی پیک یک مچ روڈ پر واقع دو الگ الگ پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، جس سے سڑک پر واقع دونوں پل ناکارہ ہوگئے، جس سے ابتدائی طور پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی، تاہم مسافر اور ٹرانسپورٹرز نے متبادل راستہ بنا کر ٹریفک کی آمدورفت کو بحال کردیا۔