بی این پی کی کال پر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال، بازار اور مارکیٹیں بند رہیں

کوئٹہ (ویب ڈیسک) زہری واقعے کیخلاف بی این پی کال پر شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی گئی، بلوچستان کے مختلف اضلاع کوئٹہ، قلات، خضدار، وڈھ، نوشکی، پنجگور اور دیگر علاقوں میں بازار اور مارکیٹیں بند رہیں۔ نوشکی میں زہری واقعے کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی اپیل پر مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی گئی۔ کوئٹہ کے علاقے برما ہو ٹل سریاب روڑ پر شٹر ڈاﺅن ہڑتال ، دکانیں بند رہیں، خضدار میں بھی شٹر ڈاﺅن ہڑتال، مختلف علاقوں میں بازار اور دکانیں بند رہیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کال پر خضدار شہر میں مکمل شٹر ڈاﺅن، ہڑتال کے باعث خضدار کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں، تجارتی مراکز اور دکانیں مکمل طور پر بند رہیں۔ قلات اور پنجگور میں بھی بازار اور مارکیٹیں مکمل طور پر بند اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہا۔