واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران پر سخت حملوں کی دھمکی دیدی، امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں تو وہ سخت فوجی کارروائی کا حکم دینے کے لیے تیار ہیں، ٹرمپ نے سفارتکاری کے لیے دیے جانے والے وقت سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ وقت نہیں یا تو بات چیت جلدی کامیاب ہوگی یا پھر بالکل نہیں ہوگی۔ ایران پر حملے روکنے کا حکم دینے سے متعلق بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران پر جمعے کو حملے روکنے کا حکم ثالثی کی کوشش کرنے والے ممالک کے کہنے پر دیا۔
ایران سے مذاکرات ناکام ہوئے تو فوج کو سخت حملے کرنے کا حکم دوں گا، امریکی صدر کی دھمکی
