بلوچستان میں پرائمری سطح پر اسکول یونیفارم کی شرط ختم

پاکستانبلوچستان میں پرائمری سطح پر اسکول یونیفارم کی شرط ختمویب ڈیسک Time04 جون ، 2026Facebook Twitter Whatsappبلوچستان میں پرائمری سطح پر اسکول یونیفارم کی شرط ختم کردی گئی۔جیو نیوز کےمطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں تعلیمی ترقی اورشرح خواندگی میں اضافے کے لیےجامع اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بلوچستان میں پرائمری سطح پراسکول یونیفارم کی شرط ختم کرنے کی منظوری دی گئی جب کہ شرح خواندگی میں اضافے کے لیے 900 اسکولوں میں ڈبل شفٹ تدریسی عمل شروع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کاکہنا تھاکہ تمام فعال سرکاری اسکولوں میں ٹاٹ کلچر ختم کرکے ہراسکول کوڈیسک فراہم کیےجائیں گے۔