شمالی وزیرستان , دہشتگردوں کے کئی ٹھکانوں پر کارروائی، 11 خوارجی ہلاک

دتہ خیل: سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان دتہ خیل میں آپریشن کے دوران 11 خوارجی مارے گئے جو دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس آپریشنز کے تسلسل میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خارجیوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

شدید اور گھمسان کی فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں چلنے والی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 11 خارجیوں کو ہلاک کردیا گیاآئی ایس پی آر کے مطابق ان علاقوں میں  چھپے ہوئے خارجیوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

قومی ایکشن پلان کی وفاقی اپیکس کمیٹی کے منظور کردہ وژن "عزمِ استحکام” کے تحت پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف انتھک مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے۔

facebook