بارکھان، فورسز کاآپریشن،فتنہ الہندوستان کے7دہشتگرد ہلاک،فوج کے میجر سمیت5جوان شہید ہوگئے،ISPR

راولپنڈی (پ ر) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بارکھان کے علاقے نوشام میں سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا، فوج اور ایف سی بلوچستان کا دہشتگردوں کیخلاف بڑا کریک ڈاﺅن۔ بھارتی سرپرستی میں چلنے والی فتنہ الہندوستان تنظیم کے 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں فوج کے میجر سمیت 5 جوان شہید ہوگئے۔ شہداءمیں میجر توصیف احمد بھٹی، نائیک فدا حسین اور 3 سپاہی شامل ہیں، میجر توصیف احمد بھٹی کا تعلق ضلع پاکپتن سے تھا، عمر 31 برس تھی، شہداءمیں سپاہی ذاکر حسین، سپاہی سہیل احمد اور سپاہی محمد ایاز شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری، دشمن کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔