کوئٹہ(بلوچستان نیوز)بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ہائی اسکول کی لائبریری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹیچر سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہائی اسکول کلی جمالدینی میں ہوا جہاں نامعلوم افراد نے لائبریری میں فائرنگ کی۔زخمی ٹیچر کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
نوشکی ، ہائی اسکول کی لائبریری میں فائرنگ، ٹیچر سمیت 2 افراد جاں بحق
