فائل فوٹواسلام آباد: آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صدر مملکت آصد علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیرمستند خبروں کی ترسیل کو روکنا ہر صحافی کا فرض ہے۔اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ پروپیگنڈہ، فیک نیوز، غیرمستند خبروں کی ترسیل کو روکنا ہر صحافی کا فرض ہے، عصر حاضر میں امن و امان کا ماحول محض سفارت کاری سے حاصل نہیں ہوتا، مستند معلومات، ذمہ دارانہ صحافت امن و امان میں فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اختلاف رائے سے کشیدگی کے دیرپا حل تک مکالمے اور مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے، سفارتی میدان میں پاکستان کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن کی بحالی کیلئے مثبت کردار ادا کر رہا ہے، قومی میڈیا نے معرکۂ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھی ایک اہم ذمہ داری ادا کی۔وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ میڈیا نے قومی یکجہتی اور پاکستان کے مؤقف کو وضاحت اور تحمل کے ساتھ پیش کیا، میڈیا نے عوام کو آگاہ رکھا اور غلط معلومات کا تدارک کیا، معرکہ حق میں ذمہ دار میڈیا بخوبی شامل تھا، تمام صحافی برادری کا کردار لائق تحسین تھا۔
غیر مستند خبروں کی ترسیل روکنا ہر صحافی کا فرض، شفافیت کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، آزادی صحافت کے دن پر صدر اور وزیراعظم کا پیغام
