کوئٹہ (بلوچستان نیوز) خاران سی پیک روڈ سے بابو فقیرزئی نامی شخص کی لاش برآمد، پولیس ذرائع کے مطابق خاران سی پیک روڈ کلگ کراس کے قریب سے بابو رحیم فقیرزئی کی لاش برآمد ہوئی، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا، ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔ واضح رہے کہ بابو رحیم فقیرزئی کو 22اپریل یونین کونسل گواش سے نامعلوم مسلح افراد اغواءکرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ علاوہ ازیں پنجگور پروم کپ میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 6 افراد زخمی۔ پنجگور کے علاقہ پروم میں تیز رفتاری کے باعث زمباد گاڈی کو حادثہ، ایک شخص جاں، بحق 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کیلئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیے گئے۔ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق مکد پروم سے بتایا جاتا ہے۔ دوسری جانب حب ندی میں تین افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر ایک شخص کی لاش ملی تھی، بعدازاں حب ندی میں ڈوبنے والے باقی دو افراد کی لاشیں بھی نکال لی گئیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے تینوں افراد کا تعلق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن سے ہے، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔
خاران سے ایک شخص کی لاش برآمد، پنجگور ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی، حب ندی میں 3 افراد ڈوب گئے
