امریکی وزیرخزانہ جیسے لوگوں کے فضول مشورے تیل کو 120 ڈالر تک لے گئے: باقر قالیباف

ایران کے چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ امریکی وزیرخزانہ جیسے لوگوں کے فضول مشورے تیل کو 120  ڈالر تک لے گئے اور یہ 140 تک جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تین دن گزر گئے، تیل کا کوئی کنواں خشک نہیں ہوا، ایسا 30 دن میں بھی نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیرخزانہ نے دعویٰ کیا تھاکہ ناکہ بندی سے ایران کی تیل ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ختم ہوجائے گی، تیل کی پیداوار روکنا پڑے گی جس کے دیرپا نقصانات ہوں گے۔

خیال رہے کہ عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، برطانوی خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد برطانوی خام تیل کی نئی قیمت 121 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔قالیباف نے کہا کہ تین دن گزر چکے ہیں لیکن تیل کا ایک بھی کنواں خشک نہیں ہوا، اور نہ ہی آئندہ 30 دن میں ایسا ہونے کا امکان ہے، جس سے انہوں نے امریکی دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا۔

دوسری جانب اس سے قبل امریکی وزیر خزانہ کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران پر عائد پابندیوں اور ناکہ بندی کے باعث اس کی تیل ذخیرہ کرنے اور پیداوار کی صلاحیت متاثر ہوگی، جس کے طویل مدتی اثرات مرتب ہوں گے۔

ادھر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں برطانوی خام تیل (برینٹ کروڈ) کی قیمت تقریباً 8 فیصد اضافے کے بعد 121 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ چار برس کی بلند ترین سطح ہے