دالبندین، رہائشی مکان پر نامعلوم افراد کا دستی بم حملہ،5 مزدور زخمی

کوئٹہ(نیوزایجنسیاں)دالبندین میں رہائشی مکان پر دستی بم حملہ پانچ مزدور زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب دالبندین کے علاقے شاپنگ گلی میں نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں کے رہائشی مکان پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پانچ مزدور زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جاری ہے۔