کوئٹہ (بلوچستان نیوزایجنسیاں)صوبائی دارالحکومت کے علاقے نیو سریاب میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک ریڑھی بان کو قتل کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں ریڑھی بان موقع پر ہی دم توڑ گیا، جس کی لاش کو فوری طور پر ضروری قانونی ارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ بظاہر ذاتی رنجش کی بنا پر پیش آیا ہے۔ ادھرگاجانی اور بگٹی قبائل میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ خیر خواہ میواہ بگٹی قتل دو زخمی قتل ہونے والے اور زخمیوں کوقریبی اسپتال منتقل کیا گیا مزید متعلقہ پولیس تفتیش کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ عادل پور کی حدود میں بگٹی سندرانی اور گاجانی برادری میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ شروع ہوگئی جس کو روکنے کے خیرخواہ میواہ بگٹی گولی لگنے سے موقعہ پر جان کی بازی ہار گئے۔جبکہ گولیاں لگنے سے بگٹی قبائل کے دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں پولیس زخمی لاش کو قریب اسپتال منتقل کیا مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔
کوئٹہ، نیو سریاب میں ریڑھی بان قتل، ڈیرہ بگٹی میں قبائلی تصادم میں ایک شخص جان سے گیا
