وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت ریاستی دفاعی کانفرنس ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس کا22 واں اجلاس

کوئٹہ (بلوچستان نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت ریاستی دفاعی کانفرنس ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس کا22 واں اجلاس۔ کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں کور کمانڈر بلوچستان، صوبائی وزرائ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان کی تعمیرو ترقی کیلئے تمام وسائل کو برو کار لانے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں افغان مہاجرین کے انخلائ کے عمل کی پیش رفت کا جائزہ اور باعزت واپسی یقننی بنانے کی ہدایت۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورم صوبے میں امن و امان اور ترقیاتی کاموں پر عمل درآمد کیلئے ایک موثر پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے۔ ترقی کے فوائد بلوچستان کے عام آدمی تک پہنچانا ریاست کا مشن ہے۔ شرکائ نے سیکورٹی فورسز، پولیس اور بلوچستان کے غیور عوام بالخصوص شہید لیڈی کانسٹیبل ملک ناز کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شرکائ نے بلوچستان کے روشن مستقبل کیلئے دن رات جدوجہد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔