کوئٹہ(بلوچستان نیوز) خضدار کے علاقے میں پولیس پارٹی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق خضدار کے علاقے باغبانہ میں کلی باجوئی میں چوری کی واردات کے بعد پولیس پارٹی چھاپے کے لیے جارہی تھی کہ کلی خاندوزئی کے مقام پر دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون کانسٹیبل ملک ناز اور کانسٹیبل سمیع اللہ شہید جبکہ کانسٹیبل شیخ ابراہیم زخمی ہوگیا ۔واقعہ کے بعد پولیس اورسیکورٹی فورسز کی نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا مزید کاروائی جاری ہے
خضدار،پولیس پر دہشتگردوں کافائرنگ ،خاتون سمیت 2 اہلکار شہید ، ایک زخمی
