کوئٹہ (بلوچستان نیوز) گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ پر دو بھائیوں کے قتل کیس میں ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ آصف خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزم انسپکٹر نقیب اللہ نے سرکاری پستول استعمال کیا یا نہیں اس کی تصدیق کی جارہی ہے ، آصف خان نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے، واقعہ سے متعلق شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے جاری ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، قانون سب کیلئے برابر ہے، کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی، سہولت کاری کے الزامات کی بھی تحقیقات کررہے ہیں ، انہوں نے عوام کو گمراہ کن خبروں سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی۔
کاسی روڈ پر دو بھائیوں کے قتل کی تحقیقات، ملزم کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے، جلد حقائق سامنے لائیں گے، ایس ایس پی آپریشنز
