کرکٹ میچز پر آن لائن جوا لگانے والوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن

لاہور میں کرکٹ میچز پر آن لائن جوا لگانے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چوھنگ پولیس نے ایس پی صدر رانا حسین طاہر کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور کرکٹ میچز پر آن لائن جوا لگانے والوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کیں۔ایس ایچ او چوھنگ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ لیگ پر آن لائن بیٹنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم کی شناخت جواد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔