ایران، صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر سرباز میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سنی عالم دین جاں بحق

سیستان بلوچستان سنی عالم دین جاں بحق

اشاعتی ڈیسک: مانیٹرنگ ڈیسک

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں مسلح حملے میں سنی عالمِ دین جاں بحق۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر سرباز سے تعلق رکھنے والے سنی عالمِ دین مولوی بشیر صلاح زئی مسلح حملے میں زخمی ہونے کے بعد جان کی بازی ہار گئے۔ سرباز کے گورنر محمد اسلم کریم زئی نے کہا کہ یہ واقعہ سرباز ایرانشہر شاہراہ پر پیش آیا۔ سرباز کاﺅنٹی کے پولیس کمانڈر نے بھی بتایا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار دو نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی اور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ اب تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔