پولیس سے مذاکرات کے بعد مولانا فضل الرحمن کے بیٹے اسجد محمود کو رہا کردیا گیا

مولانا فضل الرحمن کے بیٹے اسجد محمود رہا

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسجد محمود رہا کردیے گئے، جس کے بعد وہ واپس اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے سینئر رہنما کے تھانہ سیکرٹریٹ میں پولیس افسران سے مذاکرات کے بعد اسجد محمود کی رہائی ممکن ہوئی۔ بعد ازاں اسجد محمود نے کہا کہ واپس آگیا ہوں، کارکن پرامن رہیں۔