نوشکی میں شہید میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت

نوشکی میں شہید

ماخذ: یو این اے

راولپنڈی، کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان کے ضلع نوشکی کے قریب 14 نومبر کو شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اطلاعات و نشریات، اعلی سول و عسکری حکام اور شہدا کے اہل خانہ نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم شہدا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ شہدا کی بہادری، فرض شناسی اور وطن سے غیر متزلزل وابستگی قوم کے لیے باعث فخر رہے گی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔