اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
کراچی (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا۔ کراچی میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ذمہ داران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان آج ایک انتہائی اہم اور فیصلہ کن تاریخی موڑ پر کھڑا ہے، ماضی کے خواب اب حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے، نئے صوبوں کے دشمن اس شہر اور صوبے کی لسانی اکائیوں کو لڑانا چاہتے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک میں جاگیردارانہ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کو دفن کرنے کا وقت آگیا ہے، پیپلز پارٹی پورے سندھ کی نمائندہ نہیں، سندھی قوم پرست سندھی قوم کے بھی دشمن ہیں۔
