ماخذ: این این آئی
حب، ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) حب چوکی سری بیکری کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش برآمد۔ حب پولیس نے حب چوکی سرکی بیکری کے قریب واقع جھاڑیوں سے ایک نامعلوم شخص کی لاش قبضے میں لیکر اسپتال پہنچا کر ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے اسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی، مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔ علاوہ ازیں سبی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی ضلعی صدر کا بیٹا جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق صدر پولیس تھانہ سبی کی حدود چمڑا کارخانہ کے ایریا میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص پیارا خان جمالی کو ہلاک کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی، پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لیکر سول اسپتال سبی منتقل کردی، پولیس کے مطابق مقتول پیلز پارٹی خواتین ونگ سبی کی صدر میڈم زلیخاں جمالی کا صاحبزادہ تھا، واقعے کے بارے میں مزید تحقیقات سبی پولیس کررہی ہے۔ دریں اثناءاوتھل مکران کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے مقام پر ٹرک اور ٹینکر میں تصادم تصادم کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوگے زخموں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا
