کوئٹہ (بلوچستان نیوز) صوبائی مشیر مینا مجید کے وارنٹ گرفتاری جاری۔ کوئٹہ میں صحافی محمد شاہ دوتانی کیخلاف درج مقدمے میں مسلسل عدم پیشی پر عدالت برہم، صوبائی مشیر مینا مجید کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ 7 سید اختر شاہ نے وارنٹ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ مینا مجید کو 16 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ صحافی محمد شاہ دوتانی کی جانب سے کیس کی پیروی ایڈووکیٹ آستر مہک نے کی۔
کوئٹہ، جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے صوبائی مشیر مینا مجید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
