ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) بختیارآباد کے قریب قومی شاہراہ پر ڈاکووں کی لوٹ مار، متعدد گاڑیوں کے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی، درجنوں موبائل فون ودیگر سامان چھین لیا۔ پولیس کے مطابق بختیارآباد پولیس تھانے کی حدود مین قومی شاہراہ پر نا معلوم مسلح ڈاکو کوئٹہ سے جیکب آباد جانے والی مسافر ویگنوں و دیگر گاڑیوں کے مسافروں سے لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی، گھڑیاں، درجنوں موبائل فون ودیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے۔ لٹنے والوں میں ڈیرہ مراد جمالی کا ٹھیکیدار غفار سولنگی ودیگر شہری شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔
بختیارآباد، قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے گاڑیوں کے مسافروں کو لوٹ لیا، لاکھوں روپے، قیمتی اشیاءچھین کر فرار
