ماخذ: آن لائن
قلات (آن لائن) خان آف قلات کے فرزند ولی عہد پرنس آغا محمد خان احمد زئی بلوچ بخیر و عافیت بازیاب ہوکر شاہی محل قلات پہنچ گئے۔ خان آف قلات میر سلیمان داﺅد جان احمد زئی کے فرزند ولی عہد پرنس آغا محمد خان احمد زئی بلوچ اپنے تین محافظوں سمیت بحفاظت بازیاب ہوکر شاہی محل قلات پہنچ گئے ہیں شاہی محل کے باوثوق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ چند روز قبل مبینہ طور پر لاپتا ہونے والے پرنس محمد خان احمد زئی بلوچ اپنے تین محافظوں سمیت خضدار سے قلات آتے ہوئے راستے میں مبینہ طور پر اغوا ہوگئے تھے شاہی محل ڈرائع کے مطابق پرنس محمد احمد زئی بحفاظت اپنے گھر شاہی محل پہنچ چکے ہیں، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پرنس محمد خان احمد زئی اور ان کے تینوں محافظ خیریت سے ہیں اور ان کی صحت بھی تسلی بخش ہے۔ولی عہد پرنس محمد احمد زئی کی بحفاظت واپسی کی خبر سامنے آتے ہی قلات سمیت گردونواح میں پائی جانے والی تشویش اور بے چینی کا خاتمہ ہوگیا۔
