اشاعتی ڈیسک: مانیٹرنگ ڈیسک
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور ترک انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس میں علاقائی اور باہمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسلامی ممالک کی مشترکہ صلاحیتیں دنیا کے سامنے انصاف اور ترقی کی مثال پیش کرسکتی ہیں ایران اسلامی ممالک کے اتحاد اور یکجہتی کو مضبوط بنانے والی ہر مفاہمت کی حمایت کرتا ہے اور علاقائی تعاون کے فروغ اور اختلافات کے حل کے لیے اقدامات کرنے پر آمادہ ہے۔ ا±نہوں نے کہا کہ ایران خطے میں اتحاد، یکجہتی، سلامتی اور ترقی کے فروغ میں معاون تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
