فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ تہران، شرائط پوری ہونے تک امریکا ایران کا اعتماد نہیں جیت سکتا، باقر قالیباف

فیلڈ مارشل عاصم منیر دورہ تہران

اشاعتی ڈیسک: مانیٹرنگ ڈیسک

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے دورے پر موجود پاکستان فوج کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات کی۔ ایرانی خبر رساں ادارے ’ارنا‘ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں باقر قالیباف نے کہا کہ ایران کی جانب سے امریکہ کو پیش کی گئی سات شرائط پورا ہونے تک امریکہ ایران کا اعتماد حاصل نہیں کرسکتا۔ باقر قالیباف نے کہا کہ ’ایران جنگ پسند نہیں ہے، لیکن وہ اپنے وطن اور قومی وقار کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔‘ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ دھمکیاں اور فوجی مشقیں ایران کے اسٹریٹجک فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہوسکتیں۔ ا±ن کا کہنا تھا کہ یہ امریکہ ہی تھا جو غلط اندازوں اور ایران کے خلاف جنگ چھیڑنے کی وجہ سے خود ایک دلدل میں پھنس گیا؛ اب یہ انھی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس صورتحال سے نکلنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں۔