جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس، حکومت کے ماورائے آئین اقدامات، آئندہ کے لائحہ عمل پر غور

جے یو آئی مرکزی مجلس شوریٰ اجلاس

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جمعیت علماءاسلام کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس اسلام آباد میں جاری۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق اجلاس میں ملک بھر سے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین شریک ہیں۔ اسلم غوری نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کا معاملہ اجلاس کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ حکومت کے ماورائے آئین اقدامات کیخلاف تحریک کو موثر بنانے کے لائحہ عمل پر غور کیا جارہا ہے۔ اپوزیشن کے اتحاد کو مضبوط بنانے اور اس کا دائرہ کار وسیع کرنے سے متعلق مشاورت جاری ہے۔ خطے کی صورتحال، بالخصوص مشرقِ وسطیٰ اور حرمی شریفین کے حالات پر غور، ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں مستقبل کے سیاسی فیصلوں پر مشاورت، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کا جائزہ، عوامی حقوق، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جماعتی تحریک کے مستقبل کے لائحہ عمل پر غور و خوض جاری ہے۔