ماخذ: این این آئی
چاغی (این این آئی) سیکورٹی فورسز نے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 2 مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایاکہ ہلاک دہشت گرد کوئٹہ تفتان شاہراہ پر مسافروں کو ہراساں کرنے میں ملوث تھے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کوئٹہ تفتان شاہراہ پرمسافروں کو ہراساں کرنے اورعلاقے میں خوف وہراس پھیلانے میں ملوث تھے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ضلع چاغی کے علاقہ دالبدین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر موثراندازمیں نشانہ بنایا گیا۔
