اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بارکھان کے علاقے تکھڑا میں قبرستان سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد۔ شناخت شیر باز ولد عبدالرحمان باڈیانی کے نام سے ہوئی، جسے چند روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔ نامعلوم افراد مقتول کی لاش قبرستان میں پھینک کر ملزمان فرار ہوگئے۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ واقعے سے متعلق پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
