ماخذ: یو این اے
کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی کی زیر صدارت مقررہ وقت سے ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں تربیتی طیارہ گرنے کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، جس کے بعد ایوان میں شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
