چاغی کے علاقے چارسر میں کسٹم سپاہی سمیت چار سندھی مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات

چاغی کسٹم سپاہی سندھی مزدور اغوا

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کوئٹہ (ویب ڈیسک) چاغی کے علاقہ چارسرمیں مسلح افراد نے کسٹم سپاہی محمد ابراہیم ڈومکی سمیت چار سندھی مسافروں کو اغوا کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق محمد ابراہیم کوئٹہ سے دالبندین ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ بس خراب ہونے پر مسلح افراد نے مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد انہیں ساتھ لے گئے۔ اطلاعات کے مطابق کسٹم سپاہی محمد ابراہیم ڈومکی ولد غلام حسین ڈومکی کوئٹہ سے دالبندین ڈیوٹی پر جانے کے لیے مسافر بس میں سوار تھے کہ چارسَر کے علاقے میں بس خراب ہوگئی۔ اسی دوران مسلح افراد نے مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کیے اور کسٹم سپاہی محمد ابراہیم ڈومکی سمیت چار رنگ والے سندھیوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔ اہل خانہ کے مطابق محمد ابراہیم ڈومکی اپنے گھر کے واحد کفیل ہیں اور ان کے اغوا کی خبر سے اہل خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔